کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں: جسٹن ٹروڈو

eAwazورلڈ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے اونٹاریو میں گزشتہ برس حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4 مسلمان افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اور مرنے والوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، یہ ناقابل قبول ہے، مذہبی منافرت کےخاتمےکےلیےہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت کے باعث اونٹاریو میں گزشتہ سال 4 پاکستانیوں کی موت ناقابل یقین سانحہ ہے۔