Canada Troops deployed to assist in Corona vaccination

کینیڈا: کورونا ویکسینیشن میں معاونت کیلئے فوجی تعینات

eAwazورلڈ

کینیڈا کے صوبے کیوبیک کورونا ویکسی نیشن میں معاونت کیلئے فوجی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ جہاں پر گزشتہ روز کورونا کے 15ہزار 293 کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔دوسری جانب اونٹاریو میں کورونا کے 13 ہزار 578 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کینیڈین میڈیا مطابق اونٹاریو میں کورونا کے ایک ہزار 232 مریض اسپتالوں میں جبکہ 248 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اونٹاریو میں کورونا کیسز میں اضافے پر 5 جنوری سے 26 جنوری تک پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، 5 جنوری سے17جنوری تک اسکول آن لائن تعلیم دینگے، ان ڈور ڈائننگ، جم، سماجی اجتماعات 5 افراد تک محدود کردیئے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی، جنازے، مذہبی رسومات میں شرکاء کی حاضری 50 فیصد تک محدود کردی گئی ہے، جبکہ میوزیم، چڑیا گھر، تاریخی مقامات، پارکس بند اور فیسٹولز پر پابندی ہوگی۔