Caitlin Novak elected Hungary's first female president

کیٹیلن نوواک ہنگری کی پہلی خاتون صدر منتخب

eAwazورلڈ

کیٹیلن نوواک ہنگری کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگری کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روزکیٹیلن نوواک کو ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب کیا۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے 137 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف حریف پیٹر رونا نے صرف 51 ووٹ حاصل کیے۔

 –  حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی کیٹیلن اس سے قبل ملک کی خاندانی امور کی وزیر کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔(Fidesz)

اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے یوکرین پر روس کے حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت بھی کی۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پیٹر مارکی زے نے کہا کہ نوواک ہنگری کے وزیر اعظم سے قربت کی وجہ سے صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

واضح رہے کہ کیٹیلن نوواک کو ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن کی قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔