The European Central Bank has raised interest rates by 25 basis points

یورپین سینٹرل بینک نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کردیا

eAwazورلڈ

یورپین سینٹرل بینک نے ایک عشرے کے بعد شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کردیا ہے، شرح سود میں یہ اضافہ آئندہ ماہ سے ہوگا، اس بات کا فیصلہ یورپین سینٹرل بینک کی گورننگ کونسل نے اپنے اجلاس میں کیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپین سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ یورپ میں مہنگائی میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وباء اور اس کے بعد روس کی یوکرین پر جارحیت کے باعث یورپ اور دنیا میں مہنگائی میں توقع سے کئی گنا زائد اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ سے یورپین شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کیا جائے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ ستمبر میں اس شرح سود میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے، یورپین ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اضافہ بھی مزید 25 بیسز پوائنٹس کا ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث یورپین یونین میں مہنگائی کی شرح یورپین سینٹرل بینک کی توقع سے 4 گنا زیادہ ہے۔

یورپین سینٹرل بینک کا اندازہ تھا کہ مہنگائی کی شرح 2 فیصد ہوگی لیکن یہ بڑھ کر اس وقت 8 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔