European Commission announces 340 billion investment plan

یورپی کمیشن کا 340 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان

eAwazورلڈ

.لندن:یورپی کمیشن کا 340 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان 
یورپی کمیشن نے چین کے ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کے مقابلے میں تین سو چالیس ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق یورپی کمیشن کے گلوبل گیٹ وے نامی منصوبے کا مقصد یورپ کی سپلائی چین کو مضبوط کرنا، تجارت کو فروغ دینا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد کرنا ہے۔

گلوبل گیٹ وے منصوبے میں ڈیجیٹلائزیشن، صحت، آب و ہوا، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور تحقیق پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مذکورہ منصوبے کیلئے سرمایہ کاری گرانٹس، قرضوں اور ضمانتوں کی شکل میں بلاک کے اداروں، حکومتوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے مالیاتی اداروں اور قومی ترقیاتی بینکوں سے آئے گی۔یورپی کمیشن کی سربراہ کا کہنا ہے کہ گلوبل گیٹ وے نامی منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیسیٹو منصوبے کا حقیقی متبادل ہوگا۔