EU nuclear envoy Enrique Mora visits Iran to resume nuclear talks

یورپی یونین کے جوہری ایلچی اینریک مورا کا جوہری مذاکرات کی بحالی کیلئے دورہ ایران طے

eAwazورلڈ

نیم سرکاری ایجنسی ’نور نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ایران جوہری مذاکرات کے کوآرڈینیٹر اینریک مورا منگل کو ایران کا دورہ کرنے والے ہیں کیونکہ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات میں تعطل کو ختم کرنے اور 2015 کے معاہدے کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات مارچ سے تعطل کا شکار ہیں، اس کی وجہ خاص طور پر ایران کا یہ اصرار ہے کہ اس کی ایلیٹ سیکیورٹی فورس اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کو امریکا اپنی ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں (ایف ٹی او) کی فہرست سے نکال دے۔

نور نیوز نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس دورے کو ان چند لیکن بنیادی مسائل پر تعمیری مشاورت کے ایک نئے قدم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو ویانا مذاکرات میں رہ گئے ہیں۔

نیوز سورس ڈان نیوز