اقوام متحدہ نے یونان اور ترکی کی سرحد پر 92 برہنہ تارکین وطن کی رپورٹس اور تصاویر کی شدید مذمت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
دونوں ممالک نے 92 تارکین وطن کی حالت زار کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے کہا ہے کہ انہیں یونان اور ترکی کی سرحد پر 92 برہنہ تارکین وطن مردوں کا معاملہ سامنے آنے پر سخت افسوس ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان تارکین وطن کا تعلق بنیادی طور پر افغانستان اور شام سے ہے۔