یوکرین نے ہمارے فوجیوں کو زہر دیا، روس کا دعویٰ

eAwazورلڈ

روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جنوب مشرقی علاقے زاپوریزہیا میں تعینات سینکڑوں روسی فوجیوں کو زہر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کے یوکرین کی وزارت داخلہ کے ایک مشیر نے روسی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اپنے فوجیوں کو مضر صحت کھانا فراہم کیا جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق 31 جولائی کو متعدد فوجیوں کو تشویش ناک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، ٹیسٹ کے ذریعے ان کے جسموں سے زہریلا مادہ ’بوٹولینم ٹاکسن ٹائپ بی‘ برآمد ہوا ہے۔

روس نے کہا کہ فوجیوں کو زہر دینے کی منظوری یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کچھ عرصے سے کشیدگی برقرار ہے، روس نے فوجی طاقت کے ذریعے یوکرین کے کئی اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کر رکھا ہے۔