diplomatic solution to the Ukraine crisis

یوکرین پر کسی بھی جارحیت کا جواب دیں گے: بائیڈن

eAwazورلڈ

واشنگٹن:
امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کہا ہے کہ امریکا یوکرین پر کسی بھی جارحیت کا جواب دے گا۔روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی و روسی صدور کے درمیان یوکرین کے مسئلے پر روس اور مغرب میں تناو کے سفارتی حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی و روسی صدور نے 50 منٹ تک فون پر بات کی، گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران دونوں صدور کے درمیان یہ دوسری بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے جو بائیڈن سے کہا کہ روس نتائج چاہتا ہے، پابندیاں سنگین غلطی ہوں گی۔وائٹ ہاوس کے مطابق جو بائیڈن نے پیوٹن سے کہا کہ امریکا یوکرین پر کسی بھی جارحیت کا جواب دے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ پیش رفت کے لیے ضروری ہے کہ پر تشدد صورتِ حال میں کمی لائی جائے۔