A Russian air strike on a military base near the Ukrainian city of Lviv has killed at least 35 people

یوکرین کے شہر لویف کے قریب فوجی اڈے پر روسی فضائی حملے میں 35 افراد ہلاک

eAwazورلڈ

کیف: روسی فوج نے پولینڈ کی سرحد پر یوکرین کے شہر لویف کے قریب فوجی اڈے پر روسی فضائی حملے میں 35 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ سے محض 25 کلومیٹر دوری پر واقع یوکرین کے شہر يافوريف میں ملک کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر روسی طیاروں نے حملہ کردیا۔

خیال رہے کہ 140 مربع میل پر محیط اس فوجی اڈے میں یوکرینی اہلکاروں کو تربیت دینے کے لیے نیٹو کے ٹرینر بھی موجود رہے ہیں۔
يافوريف کے گورنر میکسم کوزیٹسکی نے میڈیا کو بتایا کہ روسی طیاروں نے ’’یاوریو انٹرنیشنل سینٹر فار پیس کیپنگ اینڈ سیکیورٹی‘‘ پر 30 راکٹ داغے جن میں سے کچھ کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم زیادہ تر فوجی اڈے میں گرے۔

گورنر میکسم کوزیٹسکی کے مطابق روسی فوج کے حملے میں 35 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہوئے تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کوئی غیرملکی یا نیٹو اہلکار بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ روس کا یہ پہلا حملہ ہے جو یوکرین کے مغربی علاقے اور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کے قریب کیا گیا ہے تاہم اب تک یورپی یونین اور پولینڈ نے اس حملے پر ردعمل نہیں دیا ہے۔

سورس نیوز ایکسپر یس نیوز