متحدہ عرب امارات اور مصر نے ہوا سے بننے والی 10 گیگا واٹ توانائی کے منصوبے پر دستخط کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی بھی معاہدے پر دستخط کے موقع پر موجود تھے، جو مصر میں لگنے والا دنیا کا سب سے بڑا ’ونڈ فارم‘ منصوبہ ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 10گیگا واٹ ‘ونڈ فارم’ سالانہ 47 ہزار 790 گیگا واٹ آورس توانائی پیدا کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ونڈ فارم’ کے ذریعے مصر کے قدرتی گیس پر آنے والے سالانہ اخراجات میں تقریباً 5 بلین امریکی ڈالر کی بچت ہوگی اور یہ منصوبہ ایک لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
معاہدے پر دستخط بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس COP27 کے دوران کیے گئے۔