یو کرین جنگ میں روس کا ساتھ دینے پر امریکا کی بھارت کو وارننگ دے دی۔
وائٹ ہاؤس کے قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت کو روس کیساتھ صف بندی کرنے پر خبردار کیا ہے۔
برائن ڈیز کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو کیساتھ زیادہ واضح اسٹریٹجک صف بندی کے نتائج اہم اور طویل مدتی ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام یوکرین حملے پر بھارت کے ردعمل سے مایوس ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر نے بھی بھارت کو خبردار کیا تھا۔
دوسری جانب بھارت نے امریکی وارننگ کے باوجود روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔