Nobel laureate Aung San Suu Kyi

آنگ سانگ سوچی کیخلاف کرپشن کے 11نئے مقدمے قائم

eAwazورلڈ

ینگون: میانمارکی نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سانگ سوچی کیخلاف کرپشن کے مزید 11 مقدمات قائم کردئیے گئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آنگ سانگ سوچی کیخلاف میانمار کی فوجی حکومت نے کرپشن کے 11 نئے مقدمے قائم کردئیے۔فوجی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آنگ سانگ سوچی نے اپنی والدہ کے نام پرقائم خیراتی فانڈیشن کے لئے 5 لاکھ 50 ہزارسے زائد ڈالرزکے عطیات وصول کئے۔

آنگ سانگ سوچی فوج کیخلاف بغاوت اورکورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات پر6 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔آنگ سانگ سوچی کو کو کرپشن اوربدامنی پھیلانے کے متعدد مقدمات میں پہلے ہی 150 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔