British citizen deported from Germany for spying for Russia

روس کیلئے جاسوسی پربرطانوی شہری جرمنی سے بے دخل

eAwazورلڈ

روس کیلئے جاسوسی پربرطانوی شہری جرمنی سے بے دخل

اسلام آباد : روس کیلئے جاسوسی کرنے کے شبہے میں برطانوی شہری کو جرمنی سے بے دخلی کا سامنا ہے۔جرمن حکام کے مطابق برطانوی سفارت خانے کے سابق ملازم پر روسی انٹیلی جنس سروس کو دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ہے، جسے اب برطانیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

جرمن اور برطانوی حکام کی مشترکہ تحقیقات کے بعد برطانوی شہری کو اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔الزام ہے کہ ڈیوڈ ایس نامی شخص نومبر 2020 سے پیسوں کے عوض روسی انٹیلی جنس سروس کو معلومات فراہم کررہا تھا۔