امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ویانا مذاکرات میں جلد معاہدے پر نہ پہنچے تو ایران کی جوہری معاہدے پر واپسی ناممکن ہوجائے گی۔
اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر تمام خدشات دور کرنے والا معاہدہ چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی جوہری معاہدے پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور آج ویانا میں ہوگا۔