Air strike on Yemeni prison calls on US to ease tensions

یمن جیل پر فضائی حملہ، امریکا کی فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل

eAwazورلڈ

صنعا: یمن کی جیل پر فضائی حملے کے بعد امریکا نے تمام فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کر دی۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکا نے تمام فریقین سے یمن میں جاری کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تمام فریقین بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کریں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام فریقین اقوامِ متحدہ کی زیرِ قیادت جامع امن عمل میں مکمل طور پر حصہ لیں۔ گزشتہ روز سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جیل پر کیے گئے فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔دوسری جانب سعودی اتحاد نے یمن کی جیل پر فضائی حملے کی تردید کی ہے۔