Diplomatic blast Saudi Arabia and Iran agree to restore diplomatic relations

سفارتی دھماکہ سعودیہ اورایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند

eAwazورلڈ

ریاض: مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں نیا موڑ آگیا، سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند ہو گئے۔ تہران ٹائمز کے مطابق سعودی عرب اور ایران اپنے سفارتخانے کھولنے کی تیاری کررہے ہیں، رکن ایرانی پارلیمنٹ جلیل رحمانی نے تہران ٹائمز سے گفتگو میں سفارتی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ازسر نو تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں، خطے میں تناؤ کے خاتمے کےلیے سفارتی بحالی ضروری تھی۔دونوں ممالک کے درمیان 2016 میں سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔