قاہرہ : مصر میں 30 سالہ سیریل کِلر نے سزائے موت سننے کے بعد ’الحمد اللّہ‘ اور ’إنا لله وإنا إليہ راجعون‘ کہہ دیا۔ مصر کی ایک عدالت نے اسماعیلیہ شہر میں گزشتہ نومبر ایک شہری کو بے دردی سے قتل کرنے میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنائی ۔30 سالہ مجرم دابور نے گزشتہ نومبر کی پہلی تاریخ کو اسماعیلیہ شہر کی طنطہ اسٹریٹ میں 42 سالہ ایک مصری محمد الصادق نامی شخص کو چاقو کے وار سے قتل کیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ دابور مقتول کے کٹے ہوئے سرکو اٹھا کر اسماعیلیہ کی سڑکوں پر گھومتا اور لوگوں میں خوف پھیلاتا رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ قاتل دابور کو عدالتی فیصلے کے موقعے پر پرسکون اور خاموش دیکھا گیا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مجرم نے سزا سننے کے بعد آخر میں بس ’إنا لله وإنا إليہ راجعون.. الحمدلله۔‘ کہا30 سالہ ’دابور‘ کو قتل کے واقعے کے بعد سے ’اسماعیلیہ کا سیریل کلر‘ کا لقب دیا گیا۔