French ambassador to mali

مالی کا فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم

eAwazورلڈ

بماکو: مالی کی حکومت کے بارے میں بیان دینے پرمالی نے فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔مالی میں فرانس کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مالی کی عبوری حکومت غیرقانونی اور قابوسے باہرہے۔مالی کی حکومت نے فرانسیسی سفیرکے بیان کواشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے انہیں 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

فرانس کے وزیردفاع فلورنس پارلی کا کہنا ہے کہ مالی کے فوجی حکمران فرانس کیخلاف انگیزی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔فرانس کا کہنا ہے کہ مالی میں 2013 سے تعینات فرانسیسی فوجیوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائیگی۔

فرانس نے مالی میں بدامنی پرقابوپانے کے لئے فوجی بھیجے تھے۔مالی میں 2020 میں فوجی حکومت نے ملک اقتدار سنبھالا تھا اور2025 تک فوجی حکومت قائم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔مالی میں فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد سے فرانس اورمالی کے تعلقات کشیدہ ہیں۔