Ukrain war

یوکرین نے روس کی جانب سے جلد حملہ کئے جانے کا امریکی حکام کا دعوی مسترد کردیا

eAwazورلڈ

کیف : یوکرین نے روس کیجانب سے جلد حملہ کیے جانے کا امریکی حکام کا دعوی مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی پیشن گوئیوں اور دعوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج یوکرین کے پاس ایک مضبوط فوج، بے مثال بین الاقوامی حمایت اور عوام کا اپنے ملک پر اعتماد ہے، اس لیے دشمن کو ہم سے ڈرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام نے خبردار کیا تھاکہ روس یوکرین پر حملے کے لیے 70 فیصد فوجی تیاری مکمل کرچکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار وں نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ روس یوکرین کی سرحد پر مزید جنگی سامان جمع کررہا ہے اور جس رفتار سے مزید روسی فوجی سرحد پر پہنچ رہے ہیں،

فروری کے وسط تک ڈیڑھ لاکھ فوجی یوکرین کی سرحد پر جمع ہو سکتے تاہم یوکرین نے روس کیجانب سے ملک پر حملے کے امریکی دعوی مسترد کردیا ہے۔