US-Taliban talks to resume next week

امریکا طالبان بات چیت اگلے ہفتے دوبارہ ہو گی

eAwazورلڈ

واشنگٹن: امریکا نے آئندہ ہفتے افغان طالبان سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کر دیا، امریکی دفتر خارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے افغان طالبان سے بات چیت اگلے ہفتے قطر میں شروع ہو گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انسانی بحران پر مذاکرات ہوں گے۔افغانستان میں داعش کےخلاف کارروائیوں پر بھی بات ہو گی۔

ٹام ویسٹ نے 2 ہفتے قبل پاکستان میں افغان طالبان کے وفد سےملاقات کی ۔اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ طالبان سے اگلے ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ طالبان سے مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران پر بات ہو گی۔امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ کریں گے۔