اسحاق ڈارکی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیےگئے، عمران اسماعیل کا الزام

eAwazپاکستان

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیےگئے۔

اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیے گئے ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے ڈالر پمپ کیے، پہلے بھی یہی کیا گیا تھا جس کی قیمت آج بھی چکا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے ساتھ ڈالر کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا تھا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے رہا ۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رور ہی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ 5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وطن واپس پہنچے ہیں۔