اسلام آباد: ایرانی سفیر نے کہا ہےکہ اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا۔
ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملےکی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کےجہازپرکسی پاکستانی کے ہونےکی تصدیق کا انتظارہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ کل پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہوگئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں، کوئی پاکستانی جہازپر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پرچھوڑ دیں گے۔