اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا پڑے گا،بیروت میں بمباری کی مذمت: وزیراعظم

eAwazپاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا پڑے گا۔

سلامتی کونسل مباحثے ’امن کے لیے قیادت‘ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کو حل نہ کرنے سے ہمارا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے، جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ درپیش ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا چاہیے، طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔