اسلام آباد :وفاقئ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پٹرولنگ کے لئے پولیز کا ایک نیا یونٹ تشکیل دیا جارہا ہے ، جسے جدید ترین آلات سے مسلح کیا جائے گا ،
اور یہ یونٹ شہر کی سکیورٹی ناور جرائم کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے ڈرونز کا استعمال بھی کرے گا ۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی 24گھنٹے میں تیاری کی سہولت متعارف کروائی جا رہی ہے ، اس کی فیس ایک ہزار روپئے ہوگی انہوں نے بتایا کہ مختلف بے ضابطگیوں پرنادراکے 136 ملازمین کوفارغ کردیاہے ۔حکومت پولیس میں ہزاروں بھرتیاں کرنےجارہی ہے۔