اسٹیٹ بینک کی پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

eAwazپاکستان

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق خبروں کی تردیدکردی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں پلاسٹک کے نوٹ جاری کرنے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام نے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی نئے پولیمرنوٹ (پلاسٹک نوٹ) جاری کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کو پولیمر (پلاسٹک نوٹ) کرنے کا کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دینےکی خبریں سامنے آئیں تھیں۔