اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا؛ میتھیو ملر

eAwazپاکستان

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ واضح طور پر ایک مسابقتی الیکشن تھا، لوگوں نے اپنی پسند کے حق کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا احترام بھی کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ آزادانہ تحقیقات کے لئے پاکستان کا قانونی نظام ہی پہلا مناسب قدم ہوگا، تحقیقات کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہو تو اس پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔