Afghan Foreign Minister Amir Khan Mottaki

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کل پاکستان آئینگے

eAwazپاکستان

اسلام آباد: افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ کل (10 نومبر کو) پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی دورۂ پاکستان کے دوران معاشی صورتِ حال، ٹرانزٹ اور پڑوسی ممالک سے نقل و حمل میں آسانی پر بات کریں گے۔ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پاکستان کی خصوصی دعوت پر آ رہے ہیں۔

قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد میں 11 نومبر کو ہونے والے شیڈول ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔