Aid supplies for the flood victims will arrive today from the Emirates

امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان آج پہنچے گا

eAwazپاکستان

متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے 4 بجے پاکستان پہنچے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے سیلاب متاثرین کیلئے سامان بھیجا جا رہا ہے۔

چارسدہ ایک اور سیلابی ریلے کے نشانے پر آگیا، سیلاب سے مجموعی ہلاکتیں 1 ہزار سے متجاوز

یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ نور خان ایئر بیس پہنچے گا۔

یو اے ای سے مزید 15 طیارے امدادی سامان آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچائیں گے۔

امدادی سامان میں خیمے، خوراک، دوائیں اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔