انسداد دہشت گردی عدالت : اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

eAwazپاکستان

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی پر دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے۔

اعظم سواتی پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔