آئی ایم ایف معاہدے میں پچھلی حکومت کا پیٹرول پرسبسڈی ختم کرنے کا تذکرہ موجود

eAwazپاکستان

پچھلی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر نہ صرف سبسڈی ختم کرنے بلکہ اس پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس لگانے کا وعدہ بھی کر چکی تھی اور آئی ایم ایف سے معاہدے میں اس کا تذکرہ بھی موجود ہے۔

جولائی 2019 میں آئی ایم ایف سے معاہدے کی دستاویز میں یہ درج ہے کہ حکومت ِپاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے پر متفق ہے۔

سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں پیٹرولیم مصنوعات پر نہ صرف سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ عوام سے پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس دونوں وصول کریں گے۔

پچھلی حکومت نے صرف وعدہ ہی نہیں کیا بلکہ پچھلے بجٹ میں یہ اعلان بھی کیا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں اربوں روپے کی رقم وصول کی جائے گی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا دفاع بھی کرتے رہے۔