وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی معیشت کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔
یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام معیشت کی سمت کے تعین میں معاون ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مضبوط معیشت کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات ضروری ہیں۔
پروگرام کی بحالی کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز فوری ملیں گے اور اضافی 50 کروڑ ڈالرز سے پیکیج کا سائز ساڑھے 6 ارب ڈالرز ہو جائے گا۔
قسط کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔