Audio tape exposes Imran's hypocrisy and double standards PM Shahbaz Sharif

آڈیو ٹیپ نے عمران کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کردی، وزیر اعظم شہبازشریف

eAwazپاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ ان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعوؤں کے برعکس عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا۔

شہبازشریف کا ہکنا تھا کہ عمران خان نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی، لیکن اب عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

نیوز سورس ایکپریس نیوز