no-confidence motion against the Prime Minister

اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

eAwazپاکستان

اپوزیشن نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کے خلاف جمع کرائی گئی۔ تحریک عدم اعتماد پر 86 ارکان کے دستخط ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد تیار کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کر دیئے۔
شاہد خاقان عباسی نے اجلاس میں ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، قومی اسمبلی اجلاس کی ریکیوزیشن جمع کرائی جائے گی، تمام ممبران اسلام آباد میں رہیں، کسی بھی وقت قومی اسمبلی اجلاس ہوسکتا ہے۔

پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف حکومت مخالفت تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔

نیوز سورس دنیا نیوز