ایوانِ صدر کا گرین منصوبہ ملک کیلئے بہترین مثال ہے: صدر مملکت

eAwazپاکستان

صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر کا گرین منصوبہ پورے ملک کے لیے ایک بہترین مثال ہے، ایوانِ صدر مکمل طور پر 1 میگا واٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر چل رہا ہے۔

صدرِ مملکت کی زیرِ صدارت بجلی کی بچت سے متعلق اجلاس ہوا۔

اس دوران صدرِ مملکت نے گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت بجلی، پانی اور گیس کی بچت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں 2 سال میں 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بچت کی ہے، ایوانِ صدر کا گرین منصوبہ پورے ملک کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ 1 لاکھ 12 ہزار یونٹس قومی گرڈ میں دیے، ایوانِ صدر نے دنیا کے پہلے آئی ایس او 50001 سند شدہ صدارتی دفتر کے طور پر بین الاقوامی شناخت حاصل کی۔