لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر پر پیغام میں کہا ہےکہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوپہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، پاکستانی قوم آج بھی نوازشریف کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اب اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے، نواز شریف کی قیادت میں اب پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند کریں گے۔