ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹیگری میں

eAwazپاکستان

اقوامِ متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) میں پاکستان 14 درجے بہتری کے ساتھ 136 ویں نمبر پر آ گیا۔

ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹیگری میں آیا ہے۔

دستاویز کے مطابق 2 سال قبل 2022ء میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس150 تھا۔

پاکستان اقوامِ متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبر پر آ گیا، جہاں 2 سال قبل پاکستان 106 نمبر پر تھا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سے بڑھ کر 0.49 پر پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی 14 درجہ بہتری ہوئی ہے، ای گورنمنٹ کے لیے اقدامات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔

شزہ فاطمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ای گورنمنٹ کے لیے وزارتِ آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کردار بھی قابلِ تحسین ہے۔