باجوڑ: باجوڑ کے علاقہ ڈبری میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس مشترکہ طور رات کے وقت آپریشن کر رہی تھیں، شہدا میں ایف سی کے دو جوان لانس نائیک مدثر، سپاہی جمشید جبکہ پولیس کے کانسٹیبل عبد الصمد اور سپاہی نور رحمان شامل ہیں۔
Bajaurدوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے، وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔