پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انورایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گڈ گورننس کمیٹی کو شکیل خان سے متعلق تمام ثبوت سامنے لانے کی ہدایت کردی ہے۔
قاضی انور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو آج بلایا ہے جبکہ شکیل خان کے تمام ثبوت عاطف خان، جنید اکبر اور میڈیا کو دکھانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
جلسہ منسوخی سے متعلق بات کرتے ہوئے قاضی انور کا کہنا تھا کہ جلسہ بانی پی ٹی آئی نے خود منسوخ کروایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا کہ جلسہ منسوخی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا جلسہ کہیں مذہبی جماعتوں کا احتجاج متاثر نہ کرے۔