بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری اور بجلی چوری روکنے کو بڑا چیلنج قرار؛ وزیراعظم شہباز شریف

eAwazپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری اور بجلی چوری روکنے کو بڑا چیلنج قرار دے دیا۔

بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلی نظام میں خرابیوں کے باعث جتنا بھی پیسہ لگائیں سارا ضائع ہوتا ہے، بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے بجلی چوری روکنے میں پنجاب کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبے بھی اس سے متعلق کوششیں تیز کریں۔

شہاز شریف نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے، بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کیا جائے، آئندہ کم لاگت پن بجلی اور قابل تجدید کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

اجلاس کو بیرونی سرمایہ کاری کے تحت 600 میگا واٹ شمسی توانائی منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی، اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد خان چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، سردار اویس احمد خان لغاری شریک تھے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک، سابق وزیرِ بجلی محمد علی، رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، رانا احسان افضل، سلمان احمد اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔