بلاول کا آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس اداروں سے تحقیقات کرنےکا مطالبہ

eAwazپاکستان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ میں اپنی ہمشیرہ آصفہ سے ڈرون ٹکرانےکے واقعے پر آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس اداروں سے تحقیقات کرنےکا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بہت ہی شاندار عوامی مارچ تھا، ہم پاکستان کے جس شہر سےگزرے عوام کی بڑی تعداد نے ہمارا شاندار استقبال کیا جو اس بات کا ثبوت ہےکہ عوام نے اس غیر جمہوری حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ آ صفہ بی بی سے کیمرے والے ڈرون کا ٹکرانا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے لیے پیغام تھا، آئی ایس آئی سے درخواست کروں گا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرے، دیگر ایجنسیز سے بھی درخواست کروں گا کہ تحقیقات کریں، اس معاملے پر ہمیں حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔