جنوبی وزیرستان: فورسز کا وانا میں آپریشن، 11 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 11دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا، فورسز نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ہلاک دہشتگردوں میں دہشتگرد کمانڈر حفیظ اللّٰہ عرف تور حافظ بھی شامل ہے جبکہ دو خودکش بمبار بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔
ہلاک دہشتگرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور جنوبی وزیرستان میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔