جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو

eAwazپاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی بین الحکومتی تنظیم ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) کے ساتھ اپنے روابط مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

 رپورٹ کے مطابق آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے 29ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر کمبوڈیا کے وزیر کارجہ پراک سوکھون سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے علاقائی سلامتی کے لیے (اے آر ایف) کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کمبوڈین ہم منصب پراک سوخونون سے ملاقات میں آسیان ریجنل فورم وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور پاکستانی وفد کی شاندار میزبانی پر ان کی کاوشوں کو سراہا ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے علاقائی سلامتی کے لیے آسیان ریجنل فورم وزارتی کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا اور آسیان ریجنل فورم کے ساتھ پاکستان کے مسلسل عزم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے آسیان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک کمبوڈیا دوستانہ تعلقات کو سراہا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاک کمبوڈیا اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تجارتی فروغ پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایشیاء پیسیفک کے لیے آسیان کی سربراہی میں جاری عمل کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے آسیان کی صدارت کے لیے کمبوڈیا کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

ہفتے کے روز کمبوڈیا کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات کی ۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم نے پاکستان کے لیے نیک تمنائوں اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں راہنمائوں نے ثقافتی فروغ کے لیے ہر سطح پر مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا ۔