حکومت سے کیے جانے والے معاہدے کی ایک ایک شق پرعمل کروائیں گے؛ حافظ نعیم

eAwazپاکستان

لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہےکہ حکومت سے کیے جانے والے معاہدے کی ایک ایک شق پرعمل کروائیں گے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کےکارکنوں کو کہتا ہوں آپ ہماری تحریک کا حصہ بن جائیں، میں نے تو اپنی سیٹ بھی آپ کے امیدوار کے لیے چھوڑ دی اور آپ کو کیا چاہیے۔

حکومت سے کیے گئے معاہدے سے متعلق امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی معاہدہ کرنا بھی جانتی ہے اور عمل کروانا بھی، معاہدے کی ایک ایک شق پرعمل کروائیں گے اور حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

آئی پی پیز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 دن کے دھرنے سے بچے بچے کو پتا چل گیا کہ آئی پی پیز ہمارے دشمن ہیں جب کہ پاکستان کسی توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔