حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع

eAwazپاکستان

راولپنڈی: حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔

حکومتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی حکومتی مذاکراتی ٹیم میں شامل

مذاکراتی ٹیم میں ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان بھی شامل ہیں، جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمشنر راولپنڈی کے دفتر پہنچ گئے۔محسن نقوی جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان کا حصہ بنیں گے، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات گزشتہ بیس منٹ سے جاری ہیں۔