Minar-e-Pakistan-incident-CM-Bzdar-directs-IGP-to-submit-report-by

خاتون ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کیس ،لاہور پولیس کے4 افسر ہٹا دئے گئے 

eAwazپاکستان

لاہور : لاہور کے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے کیس میں غفلت برتنے پر 4 پولیس افسران کو ہٹا دیا گیا۔آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی کو او ایس ڈی بنادیاگیا، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لاری اڈہ کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنزلی و تبادلہ کیئے گئے افسران میں ایس ایس پی آپریشن ندیم عباس، ایس پی سٹی حسن جہانگیر، ڈی ایس پی عثمان حیدر اور ایس ایچ او لاری اڈہ محمد جمیل شامل ہیں۔ٹک ٹاکر سے بدسلوکی، پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہاس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدرارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو واقعے کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا، انہیں پولیس کے ریسپانس کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو واقعے پر ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی، سیکریٹری ہاؤسنگ نے پی ایچ اے کی سیکیورٹی کی ذمے داریوں اور مبینہ غفلت کی رپورٹ پیش کی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون سے دست درازی کے واقعے پر ہر دل دکھی ہے۔