راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے رانا ثنا اللہ ناتو عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور نا ہی گرفتاری دے رہے لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
تاہم عدالت نے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم کو وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیےکوشش جاری رکھنے کا رانا ثناللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔