روس سے30 فیصد سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی، اسحٰق ڈار

eAwazپاکستان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار نے کہا ہے کہ روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی ہے اور کوشش ہے 30 فیصد سستا تیل روس سے مل جائے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کریں تو بڑھائیں گے بھی نہیں، لیکن پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے والی کمٹمنٹ ماضی کی ہے، وہ پوری کرنا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے نہیں بلکہ دو اور لوگوں نے پرویز الٰہی کو اس طرف لگایا کہ بنی گالہ کا چکر لگائیں۔ پرویزالٰہی کو کال واپڈا ہاؤس اور کہیں اور سے آئی۔

انہوں نے جنرل (ر) باجوہ کو کہا کہ انہیں یہ مشورہ دیا گیا جس پر جنرل (ر) باجوہ نے جواب دیا کہ آپ کی جو مرضی ہے کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تو پرویز الٰہی کے لیے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے نواز شریف کو رضامند کیا لیکن پرویزالٰہی نے جو کیا اس سے دھچکا لگا۔