سعودیہ کا دورہ کامیاب رہا ، 14 کو واشنگٹن روانگی، وزیر خزانہ

eAwazپاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جارہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے خدوخال طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے پاک بھارت بات جبکہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔