سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کی منگل 16 اپریل کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وفد اس دورے کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودیہ عرب میں سعودی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی تھی۔